سرینگر// حد بندی کمیشن نے پارلیمانی و اسمبلی حلقوں کی حد بندی سے متعلق تجاویز اور اعتراضات کیلئے عوامی نشستوں کا اہتمام کرنے کا اعلان کیا ہے ،جس کے تحت جموں میں4جبکہ وادی میں5 اپریل کو یہ نشستیں ہونگی۔ حد بندی کمیشن کے سیکریٹری کی جانب سے جاری آرڈر میں کہا گیا ہے کہ کمیشن نے14مارچ2022کو مرکزی زیر انتظام جموں کشمیر کے پارلیمانی و اسمبلی حلقوں کی حد بندی سے متعلق مسودہ کیلئے21مارچ تک تجاویز اور اعتراضات طلب کی تھی،جس کے پیش نظر کمیشن کو409ایسی تجاویز اور اعتراضات موصول ہوئے،جو زیر غور ہیں۔ کمیشن کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ اب کمیشن نے جموں کشمیر میںسینٹرل و یوٹی گزیٹ میں مشتہرمسودہ تجاویز سے متعلق اعتراضات و تجاویز کے حصول کیلئے عوامی نشستوں کو منعقد کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ کمیشن کے مطابق یہ عوامی نشستیں جموں کے کنوکیشن سینٹر نہرو روڑ میں کھٹوعہ،ادھمپور،ڈوڈہ،رام بن، کشتواڑ،راجوری، اور پونچھ کے علاوہ ریاسی سانبہ اور جموں اضلاع کیلئے4 اپریل صبح10بجے سے12بجے اور12بجکر30منٹ سے2بجکر30منٹ تک ہونگی جبکہ وادی میں5اپریل کو سرینگر کے ’ایس اکے آئی سی سی‘ میں ضلع سرینگر،بڈگام، اننت ناگ، کولگام،پلوامہ، گاندربل، بانڈی پورہ،کپوارہ اور بارہمولہ کیلئے صبح10بجے سے12بجے اور12بجکر30منٹ سے2بجکر30منٹ تک ہونگی۔