حد بندی کمیشن کا پیش کردہ مسودہ حتمی رپورٹ نہیں: ڈاکٹر جتندر سنگھ

سری نگر// مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ کا کہنا ہے کہ حد بندی کمیشن کا پیش کردہ مسودہ حتمی رپورٹ نہیں ہے ۔
 
انہوں نے کہاکہ حتمی رپورٹ آنے میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔
 
ان باتوں کا اظہار موصوف نے اُدھم پور اور ریاسی دورے کے دوران نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
 
انہوں نے کہاکہ حد بندی کمیشن نے ایسو سی ایٹ ممبران کو جو رپورٹ پیش کی ہے وہ حتمی نہیں ہے ۔
 
ٓاُن کے مطابق حتمی رپورٹ آنے میں ابھی کچھ وقت لگے گا ۔
 
مرکزی وزیر کے مطابق مسودے کے بارے میں اپنے کارکنوں اور لیڈران سے صلاح مشورہ کر رہا ہوں اور کمیشن کو لوگوں کے اعتراضات کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی جائے گی۔
 
اُن کے مطابق خدشات و اعتراضات ظاہر کرنے کے لئے ہی حد بندی کمیشن نے ایسو سی ایٹ ممبران کو مسودہ پیش کیا ہے ۔
 
انہوں نے مزید بتایا کہ حد بندی کمیشن کو ابھی بھی کچھ مرحلے طے کرنے ہیں لہذا حتمی رپورٹ تیار کرنے میں وقت لگے گا۔