سرینگر//جموں کشمیر سے امسال زائد از9 ہزار عازمین سرکاری کوٹا میں حج بیت اللہ کی زیارت پر روانہ ہونگے۔حج کمیٹی آف انڈیا نے سال2019کا حج کوٹا جاری کرتے ہوئے کہا امسال ہندوستان سے سرکاری کوٹا کے تحت مجموعی طور پر ایک لاکھ 23 ہزار 400عازمین حج کا فریضہ انجام دینگے۔حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو افسر ڈاکٹر مقصود احمد خان نے زیر نمبر HC-13/230/2018-19 !1t..3 4 محرر 4 جنوری 2019 جاری کیا جس میں کہا گیا’’ وزارت اقلیتی امور(حج شعبہ) حکومت ہند کی طرف سے ایک مکتوب زیر نمبر 7/1/2019-Haj محرر 04.01.2019 کے تحت بھارت اور سعودی عرب کے درمیان سالانہ باہمی معاہدہ برائے حج 2019 (1440ہجری) کے تحت ایک لاکھ 75 ہزار 25عازمین( ایک لاکھ 25 ہزار 25نشستیں برائے حج کمیٹی آف انڈیا اور50 ہزار نجی ٹور آپریٹروں) کا کوٹا ہندوستان کو دیا گیا۔‘‘حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کو فراہم شدہ کوٹا کو نئی حج پالیسی کے تحت مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کیا جائے گا۔حج کمیٹی آف انڈیا نے ملک کی مختلف ریاستوں کیلئے جوحج کوٹامقررکرکے جاری کیاہے ،اُس حساب سے آبادی کے اعتبارسے سب سے بڑی ریاست اُترپردیش کوسب سے زیادہ یعنی 30ہزار237کاحج کوٹا فراہم کیاگیاہے ۔دوسرانمبرریاست مہاراشٹر کودیاگیاجہاں کیلئے کل 11 ہزار907عازمین کاکوٹامقرر کیا گیا ہے۔ کیرلاکوتیسرابڑاحج کوٹادیاگیاہے ،اور یہاں سے امسال 11 ہزار 472 مسلمان فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے ۔حج کوٹاکے معاملے میں ملک کی واحدمسلم اکثریتی ریاست جموں وکشمیرکوچوتھامقام دیاگیاہے ،اوریہاں کیلئے 9762حج کوٹامقررکیاگیاہے ۔حج کمیٹی آف انڈیاکی جانب سے جاری کردہ حج کوٹالسٹ میں جموں وکشمیرکے مسلمانوں کی کل تعداد 85 لاکھ 67 ہزار 484ظاہرکی گئی ہے ۔امسال جموں وکشمیرمیں 22 ہزار 389 مسلمانوں بشمول مرووخواتین نے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے اپنے فارم جمع کرائے ہیں ،جن میں سے کل 9762خوش نصیب عازمین کاانتخاب عمل میں لایا جائیگا۔ ریاستی حج کمیٹی کے ذرائع نے بتایاکہ عازمین کاانتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے امسال بھی عمل میں لایاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ جنرل یاعام کوٹاکے تحت ریاست کے کل 6 ہزار 163عازمین کاانتخاب عمل میں لایاجائیگاجبکہ مختلف زمروں کے تحت مزید 3599 عازمین کاانتخاب بھی ہوگا،اوراس طرح سے حج 2019کیلئے جموں وکشمیرکے عازمین حج کی کل تعداد9762ہوجائیگی ۔ریاستی حج کمیٹی کے ذرائع نے بتایاکہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے جمع کرائی گئیں 22ہزار389درخواستوں کی جانچ پڑتال کاعمل مکمل ہونے کے بعدقرعہ اندازی عمل میں لائی جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریاستی عازمین کی تعدادمیں اضافہ بھی ہوسکتاہے کیونکہ گزشتہ برس مرکزی سرکارنے خصوصی کوٹاکے تحت جموں وکشمیر کو اضافی 2000حج نشستیں فراہم تھیں ،اورسال2018میں ریاست کے کل 10ہزار62عازمین نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کی تھی ۔ذرائع نے بتایاکہ اسکے علاوہ مرکزی حج کمیٹی یعنی حج کمیٹی آف انڈیاکی جانب سے پرائیویٹ ٹورآپریٹرس کیلئے الگ سے حج کوٹامقررکیاجاتاہے ،اورگزشتہ برس یعنی سال2018میں ملک کے 609مستندیاتسلیم شدہ پی ٹی ائویعنی پرائیویٹ ٹورآپریٹرس کیلئے 46ہزار323حج سیٹیں مقررکی گئی تھیں ۔