عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر//تمام عازمین حج کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ریجنل پاسپورٹ آفس سری نگر جموں و کشمیر حج کمیٹی کے تعاون سے 14 نومبر 2023 کو حج ہاؤس بمنہ سری نگر میں حج 2024 کے لیے پاسپورٹ آگاہی پروگرام منعقد کرنے جا رہا ہے۔حج کے خواہشمندوں سے کہا گیا ہے کہ وہ درخواست کے طریقہ کار، دستاویزات کی ضروریات اور حج پاسپورٹ درخواست کے عمل سے متعلق اہم آخری تاریخوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے مقررہ تاریخ پر حج ہاؤس بمنہ آئیں۔