نیوز ڈیسک
بانڈی پورہ/عازم جان/ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو بانڈی پورہ کے مطابق ضلع کے عازمین حج کیلئے مناسک حج اور دیگر لاجسٹک کے بارے میں اورینٹیشن ٹریننگ پروگرام 11 مئی 2022 کو صبح ساڑھے دس بجے پیر مسجد پلان بانڈی پورہ میں منعقد کیا جائے گا۔ 2022 کے منتخب عازمین حج کو مقررہ تاریخ اور وقت پر پروگرام میں شرکت کے لیے کہا گیا ہے۔