حج 2022:قرعہ اندازی کا عمل مکمل | 5281عازمین منتخب،4100درخواتیں مسترد

بلال فرقانی
سرینگر// حج 2022کیلئے قرعہ اندازی کل سنیچر کو کی گئی۔ حج ہائوس سرینگر میں سی پہر ساڑھے 4بجے سے تقریباً ساڑھے 5بجے تک عازمین کی قرعہ اندازی کا عمل مکمل کیا گیا۔ حج آفیسر عبدالسلام نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ امسال 5281عازمین کے نام قرعہ فال نکلا جو حج کی سعادے حاصل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 4100درخواستیں مسترد ہوئیں جو 45فیصد شرح بنتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امسال 9کواتین محرم کے بغیر حج کی سعادت حاصل کریں گی۔حج آفیسرنے کہا کہ عازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ 6مئی تک حج پر جانے کیلئے پہلی قسط 81000روپے ادا کریں۔ رواں سال عازمین کی پہلی پرواز سرینگر سے براہ راست جدہ کیلئے 31مئی سے شروع ہوگی اور پروازوں کا سلسلہ 15جون تک جاری رہیگا۔