نیوز ڈیسک
سرینگر//کمشنر سیکریٹری ریونیو وِجے کمار بِدھوری نے حج ہائوس بمنہ میں جموںوکشمیر حج کمیٹی کے نئے تعینات اَرکان کی میٹنگ کی صدارت کی۔حکومت کی طرف سے حال ہی میں مقرر کردہ تمام ممبران نے میٹنگ میں شرکت کی۔ دورانِ میٹنگ جموںوکشمیر حج کمیٹی رولز 2013 کے قاعدہ 4 کے تحت حج کمیٹی کے چیئرپرسن کے عہدے کا اِنتخاب بھی کیا گیا۔اِنتخابات میں سفینہ بیگ کو چیئرپرسن جموںوکشمیر یوٹی حج کمیٹی کے طورپر بلامقابلہ منتخب کیا گیا جب کی اَرکان کی اکثریت نے ان کی حمایت کی۔