ریاض //سعودی وزارت حج و عمرہ نے وضاحت کی ہے کہ محرم کے ساتھ حج کرنے والی خاتون کی درخواست منسوخ نہیں کی جائے گی۔وزارت کے مطابق اسی طرح بطور محرم کسی خاتون کے ساتھ درخواست جمع کروانے والے مرد کی درخواست بھی منسوخ نہیں کی جائے گی۔حج سے متعلق صارفین کے ٹوئٹر پر سوالات کا سلسلہ جاری ہے جس پر وزارت کی جانب سے تسلی بخش جوابات دیے جارہے ہیں۔خاتون محرم سے متعلق سوال کیا گیا کہ اگر محرم کے ساتھ حج کرنے والی خاتون درخواست واپس ?لینا چاہے جب کہ ساتھ جانے والے مرد حج کا اراردہ رکھتا ہو تو کیا درخواست منسوخ ہو گی؟اس سوال کے جواب میں وازارت نے واضح کیا کہ محرم کے ساتھ حج کرنے والی خاتون کی درخواست منسوخ نہیں کی جائے گی اور نہ ہی بطور محرم کسی خاتون کے ساتھ درخواست جمع کروانے والے مرد کی درخواست بھی منسوخ نہیں کی جائے گی۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے بغیر محرم کے تنہا خاتون کو حج کی اجازت دی ہے جب کہ شوہر، بیٹا، والد اور بھائی کو محرم کے زمرے میں شمار کیا ہے۔