عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس واقعہ میں جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔سنہا نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا”میں حادثے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر بہت غمزدہ ہوں،میرے جذبات سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں اور میں اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ انہیں اس بے پناہ نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔ SDRF، فوج اور دیگر ایجنسیوں کی ٹیم راحت اور بچائو کا کام کر رہی ہے، “۔ایل جی نے کہا کہ وہ مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور زمین پر ٹیم کی رہنمائی کر رہے ہیں۔سنہا نے کہا”انتظامیہ سوگوار خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے جنہوں نے اپنے قریبی عزیزوں کو کھو دیا ہے اور زخمی ہونے والوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ مارکوس ٹیموں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ میں صورتحال پر مسلسل نظر رکھتا ہوں اور زمین پر ٹیم کی رہنمائی کر رہا ہوں‘‘۔