حادثات پر قدغن لگانے کیلئے ٹریفک پولیس کی کارروائی

پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ میں سڑک حادثات کو روکنے اور عوام کو ان حادثات سے محفوظ رکھے جانے کی غرض سے ٹریفک پولیس کی جانب سے سخت اقدامات اٹھائے جائے جا رہے ہیں۔ضلع پونچھ میں ٹریفک پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مہم کا آغاز کیاہے۔پولیس کی جانب سے شہر پونچھ اور مضافات میں ناکے لگائے جارہے ہیں۔اس دوران اوورلوڈنگ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر لگائی جارہی ہیں جبکہ سیٹ بلٹ یا ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف بھی ضابطہ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے انکے عدالتی چالان کئے جارہے ہیں ایس او ٹریفک محمد یونس خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گاڑی میں سفر کرتے وقت ان گاڑیوں میں نہ بیٹھنا اضافی سواریاں بٹھائی گئی ہوں اور گاڑی میں گنجائش نہ ہو تو بھیڑ والی گاڑی پر سفر کرنے سے پرہیز کریں۔ انہوں نے عوام سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ اگر کوئی ڈرائیور اوورلوڈنگ کررہا ہے تواسکی فوٹو ٹریفک پولیس تک پہنچائیں تاکہ اسکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے-انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے پوری کوشش کی جا رہی ہے کہ سڑک حادثات کم ہوںلیکن جب تک عوام ان کا تعاون نہ کریگی ان حادثات میں کمی ممکن نہیں ہے۔