حادثاتی فائرنگ سے بی ایس ایف ہیڈ کانسٹیبل زخمی

 راجوری//راجوری ضلع کے منجاکوٹ میں فائرنگ کے ایک حادثے میں بی ایس ایف کا ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔زخمی کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل سنجیو کمار کے طور پر کی گئی ہے جو اب جی ایم سی ایسوسی ایٹ ہسپتال راجوری میں زیرعلاج ہے۔زخمی ہونے والا اہلکارمنجاکوٹ کے پہاڑی ہاسٹل میں قائم عارضی کیمپ میں تعینات تھا جہاں اس کی سروس رائفل حادثاتی طور پر چلی  اور سرکاری اہلکار کو فائرنگ سے گولی لگ گئی۔پولیس نے بتایا کہ اس معاملے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔