عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //حج 2024کی ادائیگی کے بعد حاجیوںکی واپسی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا اور 322عازمین کو لیکر سعودی عرب سے پہلی پرواز شام 8بجکر 30منٹ پر سرینگر کے ہوائی اڈے پر اترے گی ۔حج 2024کی سعادت حاصل کرنے کے بعد جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے عازمین کی واپسی آج یعنی سنیچر سے ہو رہی ہے اور حجاج کرام کو لیکر پہلی پرواز شام کو لینڈ کریگی ۔حج کمیٹی ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر شجاعت قریشی نے بتایا کہ 23 کو2پروازیں آناہے، جو بالترتیب صبح 11بجکر 50منٹ اور اور شام 4بجکر 25منٹ پر پہنچیں گی۔انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کی واپسی کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے اور واپسی پر عازمین کی بنا خلل نقل و حرکت اور ان کیلئے دیگر سہولیات بہم رکھی گئی ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 9کشمیر عازمین میں سے ایک جوڑا ان 98 ہندوستانی عازمین میں شامل ہیں، جو حج 2024 کے دوران فوت ہوئے تھے۔