حاجن کا اغوا شدہ نوجوان

 بانڈی پورہ //حاجن کے اغوا شدہ نوجوان کی سرکٹی لاش ایک میوہ باغ سے بر آمد کرلی گئی ہے۔پولیس نے 36گھنٹوں کے بعدبونی کھن حاجن بانڈی پورہ کے 26سالہ نوجوان منظور احمد بٹ کی سر کٹی لاش دربن گن بل حاجن میں سیب کے ایک باغ سے برآمد کی ۔ پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد اسے لواحقین کے حوالے کردی ۔اس سلسلے میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔منظور احمد کا  والد عبدالغفار بٹ، جو اسلحہ برداروں کے چنگل سے زخمی ہو کر بچ نکلا تھا،  صورہ ہسپتال میں  زیر علاج رہنے کے بعد گھر واپس لوٹ آیا ہے۔حاجن علاقے میں یکے بعد دیگرے اغوا  اور پھر قتل کی وارداتوں سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ واضح رہے کہ منظور احممد کو بدھ اور جمعرات کی شب اپنے گھر سے اغوا کیا گیا تھا جبکہ اسلحہ برداروں نے اسکے والد پر تیز دھار والے چاقو سے حملہ کر کے اسے شدید زخمی کردیا تھا۔