حاجن میں دلخراش واقعہ لڑکا کنویں میں گر کر لقمہ اجل

 عازم جان

بانڈی پورہ// بانڈی پورہ ضلع کے حاجن علاقے میں ایک 20 سالہ لڑکا پھسل کر کنویں میں گر کر لقمہ اجل بن گیا۔مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ لڑکا حاجن علاقے میں کنویں میں جا گرا۔ واقعے کے فوراً بعد بچائو کارروائی عمل میں لائی گئی لیکن اسے زندہ نہ بچا سکے۔ لڑکے کی شناخت ارشاد احمد ڈار (20) ولد غلام احمد ڈار کے طور پر ہوئی ۔حاجن پولیس نے قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردی ۔