بانڈی پورہ+شوپیان /عازم جان +شاہد ٹاک/ ضلع بانڈی پورہ کے کھمونہ اور بہار آباد حاجن میں پولیس نے 16افراد کو گرفتار کرلیا۔ شوپیان میں 2نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے دونوں بستیوں کا19اور20ستمبر کی درمیانی رات محاصرہ کیا اور چھاپہ مار کارروائی کے دوران نہ صرف مکینوں کو ہراساں کیا گیا بلکہ کئی افراد کی مارپیٹ بھی کی گئی۔چھاپوں کے دوران کھمونہ سے 14 اور بہار آباد سے2افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ادھر شوپیان کے سعد پورہ بالا گائوں میں فورسز نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران 2 نوجوانوں کو حراست میں لیا ۔ مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ ایک نوجوان کی مبینہ طور پر مارپیٹ بھی کی گئی ۔ بدھ کی شب فورسز نے گائوں میں چھاپہ مارا اور محمد عرفان نائیکو ولد فاروق احمد اور محمد شفیع نائیکو ولد محمد منصور نائیکو کوحراست میں لیا ۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران ارشد احمد وانی نامی شہری کی مبینہ طور پر مار پیٹ کی گئی۔
حاجن اور شوپیان میں 18افراد گرفتار
