جے کے سی سی ای مینز اختتام پذیر

نیوز ڈیسک
جموں// جموں اور کشمیر پبلک سروس کمیشن نے کامیابی کے ساتھ جموں اور کشمیر مشترکہ مسابقتی امتحان (جے کے سی سی ای مینز)، 2021 کا انعقاد کیا جو 8 اپریل 2022 سے شروع ہوا اورپیر 18 اپریل 2022 کو جموں اور سری نگر دونوں میں اختتام پذیر ہوا۔جے کے سی سی ای مینز کیلئے کل 4454 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا، جن میں سے 3918 امیدوار مکمل طور پر امتحان میں شریک ہوئے۔اسکے لئے 13 مراکز  قائم کئے گئے تھے۔