جے کے بینک کے سرایک اورسہرا

 سرینگر//اعلیٰ پایہ کے عالمی معیارات پرکھرااُترنے کیلئے جے کے بینک کے انفارمیشن وسائبرسیکورٹی نظام کو اُس وقت بین الاقوامی پزیدائی حاصل ہوئی جب اُسے لندن کی باوقارکمپنی انٹرٹیک کی طرف سے ISO 27001:2013سندعطا کی گئی۔ بینک کے چیئرمین ومنیجنگ ڈائریکٹربلدیو پرکاش نے اس سند کو حاصل کرنے پر بینک کے انفارمیشن سیکورٹی نظام کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ آئی ایس او27001-2013سند حاصل کرنے سے گاہکوں کاڈیٹامحفوظ ہونے کوہم نے یقینی بنایا ہے اورانفارمیشن ٹیکنالوجی ڈومین میں اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ عالمی سطح پرتسلیم شدہ آئی ایس ایم ایس اسٹینڈارڈس کی سختی سے تعمیل کرکے ہم نے تمام معیارات پرعملدرآمد کو یقینی بنانے کا عمل شروع کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ بینک کی محفوظ ٹیکنالوجی نے اِسےISO 27001-2013سند تین سال کیلئے حاصل کرنے کو یقینی بنایا۔