جموں//جموں وکشمیر انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فائنانس کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرس نے کارپوریشن کے کام کاج میں بہتری لانے اور مالی نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لئے پرنسپل سیکرٹری خزانہ اور کارپوریشن کے چیئرمین نوین کمار چودھری کی صدار ت میںمنعقد ہ بورڈ آف ڈائریکٹرس کی تیسری میٹنگ کے دوران کئی اہم فیصلہ جات لئے ۔کارپوریشن کے چیئرمین نوین کمار چودھری اس موقعہ پر ویب سائٹ کا آغاز کیا اور یوں کارپوریشن نے اپنا کام کاج آن لائن شروع کیا۔ایک اہم فیصلے میں کارپوریشن نے فیصلہ لیا کہ پلاسٹک سے بنے اشیاء پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی اور زیادہ سے زیادہ کام آئی ٹی کو عملا کر کیا جائے گا۔ چیئرمین موصوف نے کہا کہ کارپوریشن نے ڈبلیو ڈی سی کے ساتھ رابطہ قائم کر کے جوٹ سے بنی فائلیں اور فولڈر حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری پی ڈی دی ہردیش کمار ، کمشنر سیکرٹری آر اینڈ بی خورشید احمد ، سیکرٹری سکولی تعلیم اجیت ساہو ، سیکرٹری آر ڈی ڈی شیتل نندا اور سیکرٹری پی ایچ ای ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول فاروق احمد شاہ بھی موجود تھے۔بورڈ نے ایمرجنسی والے اخراجات پورا کرنے کے لئے 10کروڑ روپے تک مالی اختیارات چیئرمین کو سونپنے، ای ۔ ورکنگ اور نظامت کو یقینی بنانے کے لئے عملے کی تعیناتی اور سروس قوانین وجود میںلانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینا بھی شامل ہیں۔ا س موقعہ پر بورڈ کو جانکاری دی گئی کہ کارپوریشن نے ایکسپریشن آف انٹرسٹ کو دوبارہ جاری کیا ہے تاکہ کارپوریشن کو مختلف بینکوں اور مالی اداروں کی طرف سے ملنے والے قرضوں کے عمل میں مقابلے کی بڈنگ ہو۔ بورڈ نے کارپوریشن کے کام کاج سے متعلق کئی دیگر فیصلے لئے ۔ بورڈ نے اجیت ساہو ، شیتل نندا اور ہردیش کمار کو بورڈ کے نئے ڈائریکٹر تعینات کئے ۔چیئرمین نے
شیلندر کمار کا بحیثیت ڈائریکٹر استعفیٰ بھی منظور کیا کیوںکہ انہون نے چیف الیکشن آفیسر کا عہدہ سنبھالا ہے۔ چیئرمین نے کارپوریشن کے تئیں اُن کے رول کو کافی سراہا ۔