جموں//جموں اینڈ کشمیر بینک نے دو مزید خودکار ٹیلر مشینیں شروع کی ہیںجن میںایک چھنی ہمت اورایک سروال میںہے۔دو نئی ٹیلر مشینوں کے ساتھ ، بینک کے اے ٹی ایم کی کل تعداد 1388 تک پہنچ گئی ہے۔بینک کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر آر کے چھبر نے چھنی ہمت میں سوریا چوک اور دوسرے سروال میں اے ٹی ایم کا افتتاح کیا۔ زونل ہیڈ جموں سنٹرل 1 شیریش شرما ، نائب صدر ایس اینڈ سی ویبھاکر کھجوریہ ، کلسٹر ہیڈز ، قریبی کاروباری یونٹس کے سربراہان اور دیگر حکام کی موجودگی میں بینک کے علاوہ قیمتی گاہکوں ، بزرگ شہریوں اور ممتاز مقامی لوگوں کا اجتماع موجودتھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ، سی ایم ڈی آر کے چھبر نے کہا ، "جے اینڈ کے بینک لوگوں کو ان کی حیثیت اور مقام سے قطع نظر بہترین مالیاتی مصنوعات اور بینکنگ کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے"۔انہوںنے کہا"گاہکوں کی سہولت کو ہماری مستقل توجہ کے طور پر رکھتے ہوئے ، یہ دونوں اے ٹی ایم لوگوں کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں اور مجھے امید ہے کہ لوگ ان سہولیات سے اپنی ضروریات کے مطابق فائدہ اٹھائیں گے‘‘۔سروال ایک گنجان آباد علاقہ ہے ، جہاں کے باشندے طویل عرصے سے عوامی سہولت کے لیے بینکنگ ٹچ پوائنٹ کا مطالبہ کر رہے تھے ، جبکہ چھنی ہمیت میں مسافروں اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد ہے جن کی بینکنگ کی ضروریات اے ٹی ایم کے ذریعے مؤثر طریقے سے پوری کی جائیں گی۔