سرینگر //جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ نے منگل کو سکمز کے شعبہ بلڈ ٹرانفیوژن اینڈ ہیموٹولاجی کے اشتراک سے عطیہ خون کا ایک کیمپ منعقد ہوا۔ عطیہ خون کے کیمپ کا افتتاح ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر اے جی آہنگر نے کیا جبکہ تقریب میں ایڈیشنل کمشنر کشمیر قاضی سرور، ایڈیشنل ڈائریکٹر سکمز ریاض احمد وانی، سابق ڈی جی سیاحت اور انٹیک کشمیر کے سرپرست سلیم بیگ اور نگواسکمز کے صدر اور جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر اے جی آہنگر نے کہا کہ عالمی وباء کے دوران عطیہ خون کا کیمپ منعقد کرنے والے اور اس کیمپ میں خون کا عطیہ کرنے والے لوگ انسانیت کی بقا ء کیلئے کام کررہے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس خون کے خلئے پر حملہ کرتا ہے جسکی وجہ سے دل ،دماغ، پھیپھڑوں اور دیگر نسوں میںخون مجمد ہوجاتا ہے اور لوگوں کی جان چلی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے صورتحال میں ہر مریض کو خون کی ضرورت پڑتی ہے اور خون دیکر لوگوں کی جان بچائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ نیگوا اور شعبہ بلڈ ٹرانفوشن نے کیمپ کا انعقاد کرکے بہترین قدم اٹھایا ہے۔ اس موقع پر پر ایڈیشنل کمشنر کشمیر قاضی سرور، سابق ڈی جی سیاحت اور انٹیک کشمیر کے سرپرست سلیم بیگ اور جی آر میموریل ٹرسٹ کے صدر اشتیاق بیگ نے بھی خطاب کیا ۔ کیمپ کے دوران ڈاکٹر عمران حافذ،شمیمہ غمگین اور اشتیاق بیگ سمیت 50لوگوں نے بھی خون کاعطیہ کیا ۔ جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے صدر اشتیاق بیگ نے ڈائریکٹر سکمزڈاکٹر اے جی اہنگر اور ایڈیشنل کمشنر کشمیر قاضی سرور اور دیگر مہمانوں اور عطیہ خون کرنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔