ریاسی //این ا یچ پی سی ہسپتال جیوتی پورم میں سلال پاور اسٹیشن کی خاتون اول ونیتا شیکھر زوجہ ہیمانشو شیکھر (جنرل منیجر سلال پائور اسٹیشن) نے جمعرات کے روز ایک گائنکالوجی ومامو گرافی کیمپ کا اہتما م کیا گیا ۔کیمپ کا اہتمام شری ماتا ویشنو دیوی نرائن سپر اسپیشلٹی ہسپتال نے این ایچ پی سی کے ڈاکٹروں کے اشتراک سے کیا۔ٹیم کی قیادت ماہر امراض خواتین ڈاکٹر رکھشا شرما نے کی،جسکا رسمی طور سے خاتون اول این ایچ پی سی جیوتی پورم ونیتا شیکھر نے چیف انجینئر (سول)راکیش گوئل اور ڈاکٹر راکیش شرما ،سینئر افسروں اور سلال پائور اسٹیشن کے ملازمین کی موجودگی میں روایتی شمع روشن کرکے کیا۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میںشریمتی شیکھر نے کہا کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ وقتاً فوقتاً معمول کے معائنہ کے لئے ڈاکٹرکے پاس جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ میموگرامز سے کینسر کو روکا نہیں جا سکتا تاہم اس ٹیسٹ سے اس بیماری کا پہلے ہی مرحلہ میں پتہ لگا کر زندگیوں کو بچایا جا سکتا ہے کیونکہ اس مرحلہ پر یہ بیماری قابل علاج ہوتی ہے۔کیمپ میں 51 مریضوں بشمول مقامی خواتین کا معائنہ کیا گیا جس میں سے 20 ماموگرافی ٹیسٹ بھی کئے گئے۔اس موقعہ پر مفت ادویات بھی تقسیم کئے گئے۔