عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سپریم کورٹ نے ایک شخص کو ضمانت دے دی ہے جس کی ضمانت کی درخواست جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں بغیر کسی فیصلے کے چھ ماہ سے زیر التوا ہے۔بار اور بنچ نے اطلاع دی کہ سپریم کورٹ نے جہیز کی موت میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک شخص کو ضمانت دے دی ہے جب یہ بتایا گیا تھا کہ اس کی ضمانت کی درخواست جموں و کشمیر اور لداخ کی ہائی کورٹ میں مہینوں سے بغیر کسی فیصلے کے زیر التوا تھی۔جسٹس بی آر گاوائی، راجیش بندل اور سندیپ مہتا نے مشاہدہ کیا کہ ملزم (ضمانت کے درخواست گزار)تقریبا ًآٹھ سال سے جیل میں بند ہے۔26 فروری کے حکم میں کہا گیاہے کہ درخواست گزار تقریباً آٹھ سال سے جیل میں بند ہے۔ اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور جس رفتار سے مقدمہ چل رہا ہے، ہم ہائی کورٹ میں معاملہ زیر التوا ہونے کے باوجود ضمانت دینے پر آمادہ ہیں”، ۔ درخواست گزار نے اس شکایت کے ساتھ سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا کہ اس کی ضمانت کی درخواست ہائی کورٹ میں بغیر کسی فیصلے کے چھ ماہ سے زیر التوا ہے۔جب اس معاملے کی پہلی بار سپریم کورٹ نے سماعت کی تو بتایا گیا کہ ضمانت کی عرضی مئی 2023 سے ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔30 جنوری 2024 کو سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کو ضمانت کی درخواست پر جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔تاہم ضمانت کی درخواست ہائی کورٹ میں زیر التوا رہی۔ جبکہ یہ معاملہ 23 فروری کو ہائی کورٹ میں درج تھا لیکن وقت کی کمی کے باعث اس پر سماعت نہ ہو سکی اور اسے ملتوی کر دیا گیا۔اس کے پیش نظر سپریم کورٹ نے درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی ضمانت پر رہائی کی اجازت دی۔