سرینگر//تحریک حریت ضلع سرینگر کے اہتمام سے مسجد سید قمر الدین جہانگیر چوک اور مسجد حمزہ ککر بازار کے باہر ڈاکٹر محمد مرسی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔غائبانہ جنازوں میں لوگوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر صدر ضلع سرینگر اور سیکریٹری ضلع معراج الدین ربانی نے خطاب کرتے ہوئے اخوان المسلمون اور ڈاکٹر محمد مرسی کا تفصیلی تعارف کرایا ۔انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر مرسی کو صیہونی قوتوں کے اشاروں پر ایک گہری سازش کے تحت شہید کیا گیا کیونکہ مرحوم مرسی نظریاتی اسلام کے سرخیل تھے اور دنیا کی طاغوتی قوتیں نظریاتی اسلام کو کسی بھی صورت میں برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں دوران اسیری شہید کرایا گیا ۔