سری نگر//جے اینڈ کے لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی (ایل سی اینڈ ایم اے)کے وائس چیئرمین ڈاکٹر بشیر احمد بٹ نے کل ایگزیکٹو انجینئر مکینیکل کے ساتھ افسران اور عملہ کی موجودگی میںنئے خریدے گئے 10.5 کم ڈمپروں کو ڈاک یارڈ نشاط سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اتھارٹی نے اپنے مکینیکل ونگ کے ذریعے دو اعلیٰ صلاحیت کے 10.5 کم ڈمپرز خریدے ہیں جو کہ جھیل ڈل سے گھاس پھوس اور للی کو ڈمپنگ سائٹس تک لے جانے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ڈاکٹر بشیر احمد نے بتایا کہ اس طرح کے مزید ڈمپر مستقبل میں بھی خریدے جائیں گے تاکہ گھاس پھوس کی مؤثر طریقے سے آف شور ہینڈلنگ کی جاسکے۔
جھیل ڈل کی صفائی مہم
