جھگڑے کے دوران زخمی ہواشہری صورہ ہسپتال میں فوت

سرینگر//دھان کی پنیری کوسیراب کرنے پر دو ہمسایوں میں جھگڑے میں زخمی ہوا شہری صورہ ہسپتال میں چل بسا۔احمد نگر کھیت میں کھیت سیراب کرنے پر دو ہمسایوں میں جھگڑا ہونے پر محکمہ جنگلات میں بحثیت فارسٹرتعینات غلام احمد میر ولد وہاب میر ساکنہ میر محلہ گلاب باغ شدید زخمی ہوگیا تھا، دو روز تک صورہ میڈیکل انسٹیچوٹ میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جمعہ کو چل بسا۔پولیس نے معاملے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ 6 جون کو پولیس اسٹیشن صورہ میں تحریری طور پرشکیلہ بانو زوجہ غلام احمد میر ساکنہ گلاب باغ نیشکایت درج کرائی کہ اس کے شوہر غلام احمد میر پر مختار احمد شاہ ولد غلام احمد،غلام احمد شاہ ولد عبدالسلام،عارفہ،اور یاسمینہ دختر غلام احمد ساکنان شاہ محلہ احمد نگر نے ملکر شدید حملہ کیا جس میں اس کے شوہر غلام احمد میر شدید زخمی ہو گئے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس زیر نمبر 70/2018 دفعہ 302 کے تحت درج کرکے مختار احمد شاہ اور اس کے باپ غلام احمد شاہ کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جائے گی۔