جوگی موڑ تا ہاڑی محلہ سرنکوٹ کی سڑک خستہ حالت میں ۔ 5ماہ قبل بچھایاگیا تارکول اکھڑ گیا ،ہر جگہ کھڈے ہی کھڈے

 بختیار کاظمی

سرنکوٹ// سب ضلع سرنکوٹ میں جوگی موڑ منہاس محلہ تا ہاڑی محلہ لنک روڈ کی حالت انتہائی خراب ہے۔متعلقہ محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے سڑک کی از سر نو مرمت نہیں کی گئی جس کی وجہ سے سڑک گہرے کھڈوں میں تبدیل ہو چکی ہے۔تشویشناک امر یہ ہے کہ صرف پانچ ماہ قبل مذکورہ سڑک پر تارکول بچھایا گیا تھا جو بہت غیر معیاری طریقے سے ڈالا گیا تھا جو اب گہرے کھڈوں میں بدلتا جا رہا ہے۔ اس علاقہ کے مقامی لوگوں نے ایل جی انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ معاملے کاسنجیدگی سے نوٹس لیں اورٹھیکیدار اور متعلقہ حکام کے خلاف سخت کارروائی کریں۔