عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //وزارت تعلیم نے فیصلہ کیا ہے کہ جون 2024 کے امتحان کو وزارت داخلہ کے تحت آنے والے انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر کے ان پٹ کی بنیاد پر منسوخ کر دیا جائے، جو پہلی نظر میں اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ امتحان کی سالمیت سے سمجھوتہ کیا گیا ہے۔ نئے امتحان کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے لیے معلومات الگ سے شیئر کی جائیں گی۔معاملے کی مکمل جانچ کے لیے معاملہ سی بی آئی کے حوالے کیا جا رہا ہے۔حکومت امتحانات کے تقدس کو یقینی بنانے اور طلبہ کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔