جموں//جن ایکتاجن ادھیکار آدھن (نیشنل پلیٹ فارم آف ماس،کلاس ، سوشل اینڈکلچرل آرگنائزیشن ،گروپس اینڈ پروگریسیوانڈویجولز)نے مرکزی حکومت کے خلاف پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران مظاہرین مودی سرکار کے چارسال، پول کھول۔ہلابول نعرے بلندکررہے تھے۔اس دوران مظاہرے میں مختلف سماجی تنظیموں مثلاً ورکرس ٹریڈیونینوں، ٹیچرایسوسی ایشن کے لیڈران بشمول کشن تحریک، بنک اورانشورنس ایسوسی ایشنوں، دلت تنظیموں کے کارکنان ،خواتین اورنوجوانوں نے حصہ لیا۔سی آئی ٹی یوکے جنرل سیکریٹری اوم پرکاش نے کہاکہ مرکزی حکومت کوعوام دشمن پالیسیوں کیلئے تنقیدکانشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے جووعدے انتخابات 2014 کے دوران کئے تھے وہ ابھی تک وفانہیں ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم مودی نے سب کاوکاس سب کاساتھ نعرہ دیاتھاجوکھوکھلاثابت ہوچکاہے۔انہوں نے کہاکہ جمہوری اداروں کے وقارکو کمزورکیاجارہاہے اوران میں آرایس ایس سے وابستہ افرادکوتعینات کیاجارہاہے۔انہوں نے سکیم ورکروں یعنی آشا،آنگن واڑی ،مڈڈے میل ورکروں کے تئیں حکومت کے رویہ پربھی تشویش کااظہارکیا۔راجیش گپتانے مہنگائی پرتشویش کااظہارکیا۔اس دوران مظاہرین سے خطاب کرنے والوں میں اشونی پردھان ،کشورکمار، سیوابھگت، بنارسی داس، ہری سنگھ،رومیش چند، جیالال، راج کمار، موہی، سنیتابھگت، گیتا رانی، بٹو،اوم پرکاش ، اشوک کمارودیگران شامل تھے۔