سرینگر//سرینگر میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر جنید متو کو بدھ کے روز دوسری مرتبہ ایس ایم سی کے میئر کی حیثیت سے منتخب کیا گیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق آج منعقدہ ووٹنگ کے اختتام پرمتو نے اپنے قریبی حریف شیخ عمران کو شکست دی جو ایس ایم سی کے سابق نائب میئر رہے ہیں۔
متو نے44ووٹوں سے جیت حاصل کی جبکہ عمران کو7ووٹ حاصل ہوئے۔26رائے دہندگان نے الیکشن عمل میں حصہ نہیں لیا۔