بارہمولہ //بارہمولہ کے کنڈی ،نارواو،اوڑی ،رفیع آباد،پٹن اور ٹنگمرگ کے لوگوں نے بتایا کہ رواں سال موسم سرماکے دوران بھاری برفباری کی وجہ سے جنگلوں میں پیدا ہونے والی سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ ہواہے اورلوگ نہ صرف یہ سبزیاں اپنے لئے جنگلوں سے جمع کرتے ہیں بلکہ کئی علاقوں کے لوگ اِسے بازاروں میں لاکر فروخت بھی کررہے ہیں ۔بارہمولہ کے مرکزی چوک میں رفیع آباد اور دیگر علاقوں سے آنے والی درجنوں خواتین یہ سبزیاں جنگلوں سے حاصل کرکے بارہمولہ بازار میں فروخت کرتی ہیںاوراُنہیں کافی منافع بھی ہورہا ہے ۔سلیمہ نامی ایک خاتون نے بتایا کہ جنگلی مشروم ’کنہ پوپر‘تقریباًدوسال بعد پھر نظر آرہے ہیںاور وہ اِسے جنگلوں میں دیگرخواتین کے ساتھ جمع کرکے اب بازار میں بیچ رہی ہیں ۔مذکورہ خاتون نے بتایا کہ اس سال ’کنہ پوپر‘ کی پیداوار میں اضافہ کی وجہ سے وہ کافی خوش ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ان قدرتی سبزیوں سے جنگلوں کے نزدیک رہنے والے لوگوں کوکافی فائدہ ہورہا ہے۔