جنگلی جڑی بوٹیاں سمگل کرنے کے الزام میں شہری گرفتار

شتواڑ //پولیس نے کشتواڑ میں ایک ایسے شخص کوگرفتار کرلیاہے جو جنگلی جڑی بوٹیاں سمگل کررہاتھا۔ پولیس چوکی کلید کی ایک ٹیم کو گشت کے دوران یہ معلوم ہواکہ طارق حسین ولد غلام قادر بٹ ساکن کشتواڑ نے غیر قانونی طور پر جنگلاتی ناگ چھتری سے بھرے تھیلے کشتواڑ میں ایک دکان میں رکھے ہوئے ہیں جس پر انچارج پولیس چوکی سب انسپکٹر جہانگیر کی قیادت میں ٹیم موقعہ پر پہنچی اور دکان سے ناگ چھتری کے 07تھیلے برآمد کئے جس کا کل وزن 249کلو گرام اور مالیت 5لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔اس سلسلے میں پولیس تھانہ کشتواڑ میں ایف آئی آر زیر نمبر 74/2019زیر دفعات 379آر پی سی 6/16فاریسٹ ایکٹ درج کرکے طارق حسین کو گرفتار کرلیاہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہے ۔