جنگلاتی اراضی پربھنگ کی کاشت

اننت ناگ//اننت ناگ پولیس نے پہلگام میں جنگلات کی اراضی پر تجاوزات کرنے اور اس پر بھنگ کاشت کرنے کے الزام میں 47افراد کے خلاف کیس درج کیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ لدرو گائوں میں قریب 47افراد نے جنگلائی اراضی پر غیر قانونی قبضہ کیا اور بعد میں اس پر بھینگ کی کاشت کی۔فارسٹ رینج آفیسر پہلگام نے معاملے کو پولیس کی نوٹس میں تحریری طور پر لایا جس کے بعد 47افراد کیخلاف  ایف آئی آر زیر نمبر 18/2021 درج کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ اور منشیات کی کاشت میں ملوث تمام افراد کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔