جنگجوبندوق چھوڑ کر قلم تھام لیں: شہنوازحسین

اننت ناگ//بی جے پی کے قومی ترجمان شہنواز حُسین نے جنگجوئوں سے اپیل کی کہ وہ ہتھیار چھوڑ کر قلم تھامیں ۔نوگام ویری ناگ میں چناوی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شہنواز حسین نے کہا کہ بندوق اُٹھانے والوں کی عمر محض 6مہینے ہوتی ہے لہذا ایسے نوجوان خودکشی کے راستے پر چل پڑتے ہیں، میری اپیل رہے گی ایسے بھٹکے نوجوانوں سے کہ وہ قومی دھارے میں شامل ہوکر قلم اُٹھا کر ملک کی خدمت کریں ۔اُنہوں نے کہا کہ ’’ٹریرزم اور ٹورزم ایک ساتھ نہیں چل سکتے ہیں‘‘ ۔ترجمان نے پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب روشنی نہیں ملے گی بلکہ کال کوٹھری میں رہنا پڑے گا ،۔اُنہوں نے کہا کہ جنہوں نے روشنی پائی ہے اُن کو کالے اندھیرے میں جانے کی تیاری کرنی چاہیے ۔اُنہوں نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ کشمیر کو عیش پرست لیڈروں سے آذاد کرنا ہے جنہوں نے یہاں کرپشن کی بلند عمارتیں کھڑی کی ہے ۔شہنواز حسین نے کہا کہ یہاں کے سیاست دانوں کی تین پیڑیوں نے صرف اپنے اقتدار کے لئے لوگوں سے ووٹ مانگے اور عوام کے پیسے سے عیش وعشرت کرتے رہے ۔اُنہوں نے کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بھاگ دوڑ کہی سالوں تک سنبھالنے والی کانگریس نے ملک کی ترقی میں کوئی کام نہیں کیا اور کانگریس گئی گذری پارٹی ہے اور کانگریس کی کشتی ڈوبنے والی ہے ۔ اُنہوں نے پاکستان ،چین اور بنگلہ دیش پر بھی نشانہ سادھتے ہوئے کہاکہ کشمیر میں سنہرا دور شروع ہوچکا ہے لہذا لوگوں سے میری گذارش ہے کہ وہ بی جے پی بی ڈی ڈی سی امیدواروں کو کامیاب بنائے ۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر یونٹ کے جنرل سیکریٹری اور کشمیر امور کے انچارج وبودھ گپتا نے کہا کہ دفعہ370دفن ہوچکا ہے اور دفائے گئے افراد دوبارہ واپس نہیں آتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ کشمیر کی علاقائی پارٹیاں نے جموں کشمیر کو دباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا ہے لہذا وقت آچکا ہے کہ ان سیاست دانوں کو ووٹ کے زریعے منھ توڑ جواب دیا جائے ۔جلسے سے پارٹی کے نائب صد ر جموں کشمیر صوفی یوسف اور ڈی ڈی سی امیدوار ویری ناگ بلاک ظہور احمد میر نے بھی خطاب کیا۔
 
عارف بلوچ