سیول// جنوبی کوریا میں ہفتہ کی رات تک کورونا وائرس کے 1,64,481 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کیسز کی کل تعداد 1,53,33,670 ہو گئی ہے۔صحت کے حکام نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔وائرس کے انتہائی متعدی اومیکرون ویرینٹ اور اس کی ذیلی قسم بی اے کے پھیلاوٓ کی وجہ سے انفیکشن میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔اس دوران کووڈ-19 کی وجہ سے 329 لوگوں کی موت ہوئی، جس سے مرنے والوں کی کل تعداد 19,421 ہو گئی۔ ملک میں اموات کی شرح 0.13 فیصد ہے۔اس دوران کیوبا میں کورونا کے 609 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد 1,096,234 اور مرنے والوں کی تعداد 8517 ہو گئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق ملک میں آج مسلسل تیسرے روز بھی کورونا سے کسی کی موت نہیں ہوئی۔ وزارت نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس وقت ملک میں کورونا کے 2750 ایکٹو معاملے ہیں۔