سرینگر/ فورسز نے منگل کو جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں ایک گائوں کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
یہ کارروائی آج صبح کولگام کے بدرو، یاری پورہ گائوں میں عمل میں لائی گئی۔
حکام نے کہا کہ فورسز نے بدرو گائوں کو وہاں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد محاصرے میں لے لیا۔
اس دوران گائوں کے نوجوانوں نے فورسز پر اُن کا آپریشن ناکام بنانے کیلئے پتھرائو کیا جبکہ فورسز نے بھی جوابی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں وہاں جھڑپیں ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق فورسز نے بعد میں یہ آپریشن ،جس میں ڈرون بھی استعمال ہوئے، ختم کیا۔