سرینگر /فورسز نے سوموار کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ایک گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
یہ کارروائی فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے مشترکہ طور آری ہل نامی گائوں میں آج صبح شروع کی۔
حکام نے کہا کہ فورسز نے جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن کا آغاز کیا۔
اس سے قبل گائوں کے سبھی راستے بند کردئے گئے۔
فورسز کا آپریشن آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔