جنوبی کشمیر میں گرینیڈ دھماکے کرنے کے الزام میں 6افراد گرفتار

ترال//پولیس نے جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال اور اونتی پور ہ علاقوں میں جیش محمد سے وابستہ جنگجوﺅں کی نیٹ ورک کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے گرینیڈ دھماکے کرنے اور انتخابات کے حوالے سے دھمکی آمیز پوسٹر چسپاں کرنے کے الزام میں 6افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔
 پولیس کے مطابق ترال پولیس، فوج اورسی آر پی ایف نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ترال اور اونتی پورہ علاقوں میں جیش محمد سے وابستہ جنگجوﺅں کے ایک نیٹ ورک کو فاش کرتے ہوئے 6افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
پولیس نے گرفتار افراد کی شناخت اعجاز احمد بٹ ساکن لرو،محمد امین خان،رفیق احمد خان ساکنان ہندورن ترال ،عمر جبار ساکن واگڈ، سہیل احمد بٹ ساکن ڈوگری پورہ اورسمیر احمد لون ڈار ساکن گنائی گنڈکے طور کی ہے ۔
پولیس نے بتایاگرفتار شد گان سے قابل اعتراض مواد ضبط کیا گیا ہے ۔پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس زیر نمبر109پولیس تھانہ ترال میں درج کر لیا ہے ۔