جنوبی کشمیر میں کئی مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

نیوز ڈیسک

سری نگر//قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کی صبح جنوبی کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔

 

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مدد سے پیر کی صبح جنوبی کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے پلوامہ کے درس گڑھ علاقے میں گیارہ مارچ کو سیکورٹی فورسز پر ہونے والے ایک حملے کے کیس کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔

 

بتایا جاتا ہے کہ اس ضمن میں کچھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔