جنوبی کشمیرکے کولگام ضلع میں فورسز کا تلاشی آپریشن

سرینگر/سیکورٹی فورسز نے سوموار کو جنوبی ضلع کولگام کے کیموہ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

ذرائع کے مطابق فورسز کا یہ آپریشن وانی محلہ کھڈونی میں فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے عمل میں لایا ۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں سبھی راستے بند کردئے گئے ہیں اور تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔