جنوبی کشمیرمیں متعدد نوجوان پر اسرار طور غائب

پلوامہ//جنوبی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے متعدد نوجوان پر اسرار طورگھروں سے نکلنے کے بعدغائب ہوے جبکہ دو نوجوان جنگجوئوں کے صفوں میں شامل ہوکر انکی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں ۔ پلوامہ کے مختلف علاقوں میں رواں مہینے کے ابتدائی دس روز کے دوران متعدد نوجوان پر اسرا لاپتہ ہوئے ہیں جن میں دونوجوان عاشق حسین گنائی ساکنہ پنجرن پلوامہ اور زبیر احمد بٹ ساکنہ چرسو اونتی پورہ دو الگ الگ تصاویر اٹھا کراسلحہ سمیت سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے جوجیش محمد سے وابستہ ہوئے ہیںجبکہ باقی گمشدہ نوجوانوں کے متعلق فی الحال کوئی جانکاری نہیں ہے کہ آیا وہ بھی جنگجوئوں کی صفوں میں شامل ہوئے ہیںیا نہیں ؟