سرینگر//حکام نے بدھ کو بتایا کہ جنوبی ضلع کولگام میں ایک سپیشل پولیس آفیسر(ایس پی او) لاپتہ ہوا ہے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق ایس پی او، ذاکر حسین ملک ،بیلٹ نمبر967اے ولد محمد سکندر ملک ساکن اہگر یاری پورہ ایک اے کے47بندوق سمیت گذشتہ روز سے لاپتہ ہے۔
پولیس کے مطابق لاپتہ اہلکار کی تلاش جاری ہے۔