سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ میں جمعہ کے روز ایک نوجوان نے مبینہ طور اپنے ہی گھر میں پھانسی دیکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
یہ واقعہ ضلع کے ڈورو علاقے میں پیش آیا جہاں خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق ناتھی پورہ نامی گاﺅں کے ایک26سالہ نوجوان نے خود کو لٹکادیا۔
اُس کے گھروالوں نے نوجوان کو اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
اس سلسلے میں پولیس نے زیر دفعہ174سی آر پی سی کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔