سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے لارنو علاقے میں ہفتہ کی صبح سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران ایک جنگجو کو جاں بحق کیا ۔علاقے میں چھپے جنگجوﺅں کیخلاف فورسز آپریشن جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق پولیس اور فوج نے مشترکہ طور لارنو میں جنگجومخالف آپریشن شروع کیا جس کے دوران چھپے جنگجوﺅں اور فورسز اہلکاروں کا آمنا سامنا ہوا اور طرفین نے ایک دوسرے پرگولیاں چلائیں جس کے ابتدائی مرحلے میں ایک جنگجو مارا گیا۔
فوج کی طرف سے جاری ایک مختصر بیان میں کہا گیا کہ لارنو آپریشن کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا ہے جس کی بندوق بھی بر آمد ہوئی ہے۔فوج نے تاہم مارے گئے جنگجو کی شناخت نہیں کی۔فوج نے کہا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔