سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ میں جمعہ کو دو کمسن بچے ایک مقامی نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے نیوز ایجنسی جی این ایس نے لکھا کہ مذکورہ بچے کھرم علاقے میں دادی نہر میں ڈوب گئے اور جونہی اس کی اطلاع موصول ہوئی تو پولیس کی ایک پارٹی جائے مقام پر پہنچ گئی۔
مقامی لوگوں کی مدد سے بچوں کی بازیابی کا کام شروع کیا گیا۔دونوں کو پانی سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُنہیں مردہ قرار دیا۔
جاں بحق بچوں کی شناخت ابرار اور وسیم کے طور ہوئی ہے اور دونوں کی عمر12سال ہے۔دونوں بکروال گھرانوں سے تعلق رکھتے تھے۔