یو این آئی
نئی دہلی// صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے جنم اشٹمی کے مبارک موقع پر ہندوستان اور بیرون ملک رہنے والے اپنے تمام ہم وطنوں کو اپنی پرخلوص مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔جنم اشٹمی کا مقدس تہوار بھگوان کرشن کی پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ یہ بھگوان کرشن کی زندگی کی تعلیمات سے سبق حاصل کرنے کا بھی ایک موقع ہے۔
یہ تہوار لوگوں میں محبت اور پرہیز گاری کے جذبے کو فروغ دیتا ہے۔ بھگوان کرشن نے ناانصافی کے خلاف لڑ کر اور دھرم اور انصاف کی راہ پر چل کر ایک مثالی سماج قائم کرنے کا راستہ دکھایا ہے۔ بھگوان کرشن نے گیتا کی تعلیمات کے ذریعہ ‘نشکم کرما’ کا پیغام دیا ہے۔آئیے ہم بھگوان کرشن کے دکھائے گئے راستے پر چلنے کا عہد کریں اور انسانیت کی فلاح وبہبود کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے اپنے سماج اور ملک کو مستحکم کرنے میں تعاون کریں۔’’