جنسی تشدد سے متاثر ہ بچوں اورغیر محفوظ گواہوں کا تحفظ

 سرینگر//جنسی تشدد سے متاثر ہ بچوں اورغیر محفوظ گواہوں کو محفوظ اوربہتر ماحول فراہم کرنے کے لئے ضلع کورٹ کمپلیکس مومن آباد میں ولنریبل وٹنسز ڈیپوزیشن کمپلیکس کا افتتاح کیا گیا۔جبکہ جموں و کشمیر بینک نے کل صدر کورٹ بمنہ کے احاطے میں ایک ATM کا افتتاح کیا۔ریاست میں اپنی نوعیت کا پہلا وی ڈبلیو ڈی سی چیف جِسٹس جموں وکشمیر ہائی کورٹ جسٹس گیتا مِتل اورجسٹس علی محمد ماگرے نے کیا۔اس موقعہ پر جسٹس سنجے کمار گیتا مِتل جج ہائی کوٹ جموں وکشمیر بھی موجود تھے۔اس دوران 4فیسلٹی یونٹوں اوراے ٹی ایم کا بھی افتتاح کیا گیا۔تقریب میںپرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج سرینگر عبدالرشید ملک،ترقیاتی کمشنر سرینگر،چیف انجینئر پبلک ورکس،جموںوکشمیر کے آفیسران اور ضلع آفیسران کے علاوہ عدلیہ سے جُڑے دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں چیف جسٹس گیتا مِتل نے کہا کہ وی ڈبلیو ڈی سی کا قیام غیر محفوظ گواہوں کو انصاف کی فراہمی کے دوران محفوظ اور مناسب ماحول فراہم کرنا ہے۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ وی ڈبلیو ڈی سی میں الگ وٹنس روم،ملزموں کے لئے الگ کمرہ،چھوٹے گواہوں کے لئے کھیل کود کی جگہ،پینٹری ،الگ بیت الخلأ اورآرام دہ ویٹنگ جگہ کی بھی گنجائش رکھی گئی ہے۔اس کے علاوہ عدلیہ کے آفیسران پر بزرگ شہریوں،خواتین،بچوں،زائد العمر اورکمزور طبقوں کے معاملات نمٹانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے پر زوردیا گیا۔اس سے قبل گیتاِ متل نے وکلأ اوربار ایسوسی ایشن کے ممبران کے ساتھ بھی بات چیت کی جس دوران انہیں مختلف سہولیات سے جُڑے معاملات کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ اس دوران جموں و کشمیر بینک نے کل صدر کورٹ بمنہ کے احاطے میں ایک ATM کا افتتاح کیا۔ اے ٹی ایم کی افتتاح  رسم ریاست کی چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس گیتا مِتل سے کیا جنکے ہمراہ جسٹس علی محمد ماگرے، بینک کی زونل ہیڈ تبسم نظیر، کلسٹر ہیڈ بشیر احمد سندرو اور بینک کے دیگر افسراں بھی تھے۔ATM کی افتتاحی تقریب پر چیف جسٹس نے جموں و کشمیر بینک کے اُس جذبے کی سراہنے کی جسکے تحت بینک ریاستی عوام کی سماج و معاشی ترقی میں اپنا کردار نبھا رہا ہے۔ بینک کی وائس پریزیڈنٹ اور زونل ہیڈ تبسم نظیر نے اس موقع پر کہا کہ جے کے بینک ریاست کے طول و عرض کی تمام عوامی جگہوں پر اپنی جدید ترین سہولیات بہم رکھنے کا وعدہ بند ہے اور ان سہولیات میں ہم ہر طرح کی بین الاقوامی سطح کی بینکنگ پہنچانے میں پیش پیش رہیں گے۔