جنرل اے کے بھٹ ملٹری سیکریٹری کا عہدہ سنبھالیں گے

 سرینگر//15ویں کور کے جنرل آفسر کمانڈنگ لیفٹنٹ جنرل اے کے بھٹ فوجی ہیڈ کوارٹر نئی دہلی میںملٹری سیکریٹری کی کمان سنبھالیں گے۔ بھٹ نے فروری2018میں چنار کور کے کمانڈر کے طور پر کمان سنبھالی تھی اور فوری2019میں وہ ایک سال کی مدت پورا کریں گے۔  فوجی ذرائع نے بتایا کہ آرمی ہیڈ کوارٹر میں ملٹری سیکریٹری اعلیٰ عہدہ ہے اور سنیئر ترین لیفٹنٹ جنرل کو اس عہدے پر تعینات کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا’’ ملٹری سیکریٹری لیفٹنٹ کرنل ماسوائے میڈیکل کورعہدوں سے اعلیٰ افسران کی تعیناتی کیلئے ذمہ دار ہوتا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ملٹری سیکریٹری ترقیوں،تعیناتیوں اور مدت کا تعین کرنے کے علاوہ فوج میں اعزازی عہدوں کو عطا کرنے کیلئے بھی ذمہ دار ہوتا ہے۔فوجی ذرائع کا کہنا تھا’’ ملٹری سیکرٹری،فوجی سربراہ کے6 پرنسپل اسٹاف افسراں میں سے ایک ہوتا ہے‘‘۔اس سے قبل چنار کور کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل عطا حسنین کو بھی  ملٹری سیکریٹری کی کمان سونپی گئی تھی۔