اشرف چراغ
کپوارہ//دوبرس کی تاخیر کے بعد حدمتارکہ پرواقع جمہ گنڈ کو بجلی سپلائی کرنے والی ہائی ٹینشن لائین پر دوبارہ کام شروع کیاگیا۔دوبرس قبل بھاری برف باری کے دوران بجلی کی اس ہائی ٹینشن ترسیلی لائن اور بجلی کے کھمبوں کو شدید نقصان پہنچاتھا۔ جمہ گنڈ ضلع کپوارہ کا ایک پسماندہ اور حد متارکہ پر آبادعلاقہ ہے، لیکن بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے یہا ں کے لوگو ں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہیں ۔لوگو ں نے بتایا کہ 4سال قبل محکمہ بجلی نے اس گائو ں کو بجلی سپلائی سے جو ڑ دیا جس پر یہا ں کے لوگو ں نے را حت کی سانس لی اور بجلی یہا ں کے لوگو ں کی دیرینہ مانگ تھی تاہم 2023میں بھاری برف باری کے نتیجے میں پتو کھاہ کے نزدیک ہائی ٹینشن 33KVترسیلی لائن اُکھڑ گئی اور بجلی کے کھمبے ٹوٹ کر زمین پر گر گئے جس کے نتیجے میں جمہ گنڈ گزشتہ دو برس سے گھپ اندھیرے میں ہے ۔مقامی لوگو ں نے معاملہ کئی بار ضلع انتظامیہ کی نو ٹس میں لایا تاہم یقین دہانیوںکے سوا انہیںکچھ نہیں ملا ۔مقامی لوگو ں نے رو اں ماہ جب معاملہ ضلع ترقیاتی کمشنر کی نوٹس میں لایا ،تو انہو ں نے لوگو ں سے کہا کہ بجلی سپلائی کی بحالی کا کام پھر سے شروع کیا جائے گا ۔دو روز قبل محکمہ نے باضابطہ طور پتوکھاہ گلی سے بجلی کی بکھری تر سیلی لائن پر دوبارہ کام شروع کیا جس کی تصدیق ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ شری کانت بالے صاحب نے کی اور کہا کہ آنے والے 15روز میں بجلی سپلائی کی بحالی کاکام مکمل کر کے جمہ گنڈ میں بجلی کے بلب روشن ہو جائیں گے ۔اس حوالہ سے ایگزیکیٹو انجینئر محکمہ بجلی کپوارہ ڈویژن اعجاز مظفر رونگا نے کہا کہ دو سال قبل کی بھاری برف باری کی وجہ سے پتوھ کھاہ کے نزدیک قریب 10کلو میٹر سے زیادہ پھیلی ٹرانسمیشن لائنو ں کا نقصان پہنچ چکا تھا جس کے بعد جمہ گنڈ بجلی سپلائی سے محروم ہوگیا تاہم دو روز سے بحالی کا کام جاری ہے ،تاہم تازہ بارف باری بحالی کے کام میں رکاوٹ بن گئی ۔انہو ں نے کہا کہ محکمہ کے اہلکار کام میں لگے ہوئے ہیں اور اس ماہ کے اختتام تک نقصان زدہ بجلی لائین کو جو ڑنے کاکام مکمل کر کے بجلی سپلائی کو بحال کیا جائے گا ۔