کپوارہ//شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ میں فوج نے حد متارکہ کے نزدیک واقع جمہ گنڈ ترہگام کے جنگلات کا محاصرہ کر کے تلاشی کاروائی شروع کی ہے ۔دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جمہ گنڈ علاقہ میں تعینات 8اور2جا ٹ کے اہلکارو ں نے لا ئن آف کنٹرول کے نزدیک جنگلی علاقے میں جنگجوئو ں کے ایک گروہ کی نقل و حمل محسوس کی جو ایل او سی عبور کر نے کی کوشش میں تھے، جس کے بعد فوج نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ جا ئے موقع پر مختصر گولیو ں کا تبادلہ بھی ہوا تاہم بعد میں فائرنگ رک گئی ۔ذرائع نے بتا یا کہ جمہ گنڈ علاقہ کی تین بہک نامی علاقے کے نزدیک جنگجو ئوںکا ایک گروہ نظر آیا ہے جس کے بعد بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم ناساز گار ہونے کی وجہ سے فوجی کا رروائی میں رکاوٹیں پیش آرہی ہیں ۔