عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر کی معروف ماروتی سوزوکی ڈیلرشپ جمکش وہیکلیڈز کشمیر پرائیویٹ لمیٹڈ نے نئی ڈیزائر کی نقاب کشائی کی۔اس موقع کے مہمان خصوصی گردیپ سنگھ ٹھاکر ڈویڑنل منیجر مہندرا فنانس (جے اینڈ کے، لداخ) کے ساتھ سری نگر اور گاندربل کے ایریا منیجر معراج الدین شیخ اور سمیر احمد خان تھے اور جمکش کے آٹو شائقین اور انتظامی عملے کا ایک بڑا اجتماع تھا۔ اس موقع پر موجود ایک سو دس صارفین کو لانچ کے دوران مدعو کیا گیا۔ آل-نیو ڈیزائر دنیا کے سب سے زیادہ تھرمل موثر Z-Series 1.2L انجن سے چلتا ہے، جو اسے بھارت کی سب سے زیادہ ایندھن کی بچت کرنے والی گاڑی بناتا ہے۔